اشتہار

فرحان اختر اور شبانی کی شادی، نئی تصاویر وائرل ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ کے معروف اداکار فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر کی شادی کی نئی تصاویر سامنے آتے ہی وائرل ہوگئیں۔

فرحان اختر مشہور بھارتی شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کے بیٹے ہیں اور انہوں نے گزشتہ ہفتے اپنی گرل فرینڈ ماڈل شبانی ڈنڈیکر سے شادی کی ہے۔

اداکار نے اپنی شادی کی نئی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیوز شیئرنگ اپیلی کیش انسٹا گرام پر پوسٹ کر دی ہیں جنہیں دیکھ کر مداح خوش ہوگئے اور جوڑے کو شادی کی مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

فرحان اختر نے اپنے مداحوں کا شادی کے دوران ”پرائیوسی“ کا خیال رکھنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ اداکار کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر میں بالی وڈ کی بڑی شخصیات کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

شادی کی تقریب میں فرحان اختر نے فیشن ڈیزائنر گوندا مہتا کا ڈیزائن کیا ہوا سوٹ پہنا جب کہ ان کی اہلیہ کا لباس معروف فیشن ڈیزائنرز مونیکا اور کرشمہ نے تیار کیا تھا۔

شادی کی تقریب میں معروف گلوکار شنکر مھادیون اور اداکار ہریتھک روشن شریک تھے۔

خیال رہے کہ فرحان اختر کی پہلی شادی 2000 میں ہیئر اسٹائلسٹ ادھونا سے ہوئی تھی، جن سے ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں، ان کے درمیان 2017 میں علیحدگی ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں