اشتہار

مسوڑوں سے خون کیوں آتا ہے؟ سوزش کی وجوہات جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

مسوڑوں سے خون آنے کی شکایت ہر عمر کے افراد میں پائی جاتی ہے، جس کی وجہ عموماً مسوڑوں کی سوزش کو قرار دیا جاتا ہے لیکن سخت ٹوتھ برش بھی خون آنے کی وجہ بن سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسوڑوں سے خون آنے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں جیسے کوئی سخت چیز کھانا، سخت برش کا استعمال کرنا یا جنجیوائٹس، لیکن اگر خون مسلسل آتا رہے تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کے مسوڑوں سے خون آنے کے معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے کیوں کہ دانتوں کی صحیح سے صفائی نہ کرنے پر بھی مسوڑوں کی سوزش کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسوڑوں سے خون نکلنا لوکیمیا یا بلڈ کینسر کی بھی علامت ہوسکتا ہے۔

کرونک لوکیمیا کی ابتدائی علامتیں اس قدر معمولی ہوسکتی ہیں کہ شاید نظرانداز ہو جائیں، لیکن جو افراد بلڈ کینسر کی ’ایکیوٹ مائیلائڈ لوکیمیا‘ نامی قسم میں مبتلا ہیں ان کے مسوڑوں میں سوجن پیدا ہوجاتی ہے اور برش کرنے سے بھی خون نکلتا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بلڈ کینسر کی دونوں اقسام میں مسوڑوں سے خون آنا بلڈ کینسر کی ابتدائی علامات سمجھا جاتا ہے جب کہ زبان اور گال کے اندرونی حصوں پر زخم یا دانت کے سائز میں ممکنہ اضافہ بھی علامات ہیں۔

بلڈ کینسر کا علاج کرنے سے قبل مسوڑوں یا دانتوں سے جڑے مسائل کو حل کرنا ضروری ہے کیوں کہ کیموتھراپی کے دوران انسان کے مدافعتی نظام خطرناک اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں