عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے پر ملک میں بھی سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت یکدم 3400 روپے بڑھ گئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 30 ہزار 300 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2915 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 11 ہزار 711 روپے ہوگئی۔
عالمی صرافہ میں سونے کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا، سونے کی فی اونس قیمت 77 ڈالر بڑھ کر 1972 ڈالر ہوگئی۔
ڈالر کی قدر میں اضافہ
ملک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا رجحان رہا، انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 23 پیسے اضافے سے 176 روپے 39 پیسے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ 20 پیسے مہنگا ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 178 روپے 30 پیسے ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/AE6X5Wkuih pic.twitter.com/FB1Ye71qhb
— SBP (@StateBank_Pak) February 24, 2022