اشتہار

روس یوکرین جنگ؛ نیٹو نے جنگی طیاروں کو الرٹ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی کے پیشِ نظر نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) نے ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے اپنے جنگی طیاروں کو الرٹ کر دیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق نیٹو نے سینکڑوں جنگی طیاروں اور بحری جہازوں کو الرٹ کر دیا ہے اس کے علاوہ مشرقی یورپ میں فوجیوں کی تعداد بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز سٹولٹنبرگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 30 ممالک کے اتحاد کا ورچوئل اجلاس بلایا ہے جس میں امریکی صدر جو بائیڈن بھی شرکت کریں گے۔

- Advertisement -

سیکریٹری جنرل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمارے براعظم کا امن تباہ ہوگیا ہے، روس تاریخ کو نئے سرے سے لکھنے کے لیے طاقت کا استعمال کر رہا ہے اور یوکرین کو اس کا آزاد اور خود مختار راستے دینے سے انکار کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ یہ ایک دانستہ، ظالمانہ اور طویل منصوبہ بندی سے کیا گیا حملہ ہے، یوکرین پر روس کے بلاجواز اور بلااشتعال حملے نے لاتعداد معصوم جانوں کو فضائی اور میزائل حملوں سے خطرے میں ڈال دیا ہے۔

دوسری جانب روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ روس کا یوکرین پر قبضے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، یوکرین کی فوج اپنے ہتھیار ڈال دے۔

جب کہ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین کے ملٹری انفرا اسٹرکچر پر حملہ کیا ہے جس پر ملک میں مارشل لاء کا نفاذ کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں