جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کے "سندھ حقوق مارچ” کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

گھوٹکی: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ‘سندھ حقوق مارچ’ کا آغاز ہوگیا ہے ، مارچ کے لئے کارکنان میں زبردست جوش وخروش پایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حقوق مارچ کا آغاز سندھ پنجاب سرحد ‘کموں شہید’ سے ہوا، وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے مارچ کا آغاز کیا۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اوباڑو میں پی ٹی آئی رہنما عبدالرحمان چاچڑ کے انتقال پر تعزیت کی۔

- Advertisement -

مارچ کو خوش آمدید کہنے کے لئے شہر بھر میں جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں، کارکنان میں زبردست جوش وخروش پایا جاتا ہے اور کارکنان پارٹی ترانوں پر والہانہ رقص کررہے ہیں۔Imageوفاقی وزیر علی زیدی اور سینئر رہنما مبین جتوئی انصاف ہاؤس سکھر سے ریلی میں شریک ہونگے۔

مارچ کے شرکا کا پہلا پڑاؤ سکھر’ انصاف ہاؤس’ ہوگا، جہاں ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا جائے گا، جلسے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی قیادت خطاب کرے گی، جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں۔

صدر پاکستان تحریک انصاف سندھ علی زیدی نے رات گئے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سندھ کے عوام کے ساتھ رابطے کے لیے اسی کنٹینر پر نکل رہے ہیں جو 126دن کے دھرنے کے لیے استعمال کیا تھا، انشااللہ سندھ کے لوگوں کو زرداری مافیا سے آذاد کرائینگے۔

مارچ کا روٹ

وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زيدی نے مارچ کے روٹ کے حوالے سے بتایا کہ سندھ حکومت کے خلاف 27 فروری کو گھوٹکی سے مارچ شروع کیا جائے گا، جو سکھر روانہ ہوگا، 27 فروری کو ہم شکارپور، کشمور اور جیکب آباد پہنچیں گے، 28 فروری کو قمبر شہداد کوٹ اور لاڑکانہ جائیں گے۔

روٹ کے مطابق یکم مارچ کو پی ٹی آئی کا مارچ خیرپور، نوشہروفیروز اور نواب شاہ میں پڑاؤ ڈالے گا، جس کے بعد مارچ کی اگلی منزل 2 مارچ کو سانگھڑ اور میرپورخاص ہوگی۔

سندھ حقوق مارچ 3 مارچ کو عمر کوٹ، تھر پارکر اور بدین پہنچے گا اور وہاں رات قیام کے بعد 4 مارچ کو ٹنڈو محمد جام ، ٹنڈو الہٰ یار اور مٹیاری جائے گا۔

مارچ یہاں سے اپنی اگلی منزل حیدرآباد 5 مارچ کو پہنچے گا، چھ مارچ کو پی ٹی آئی کا مارچ اختتامی مراحلے میں داخل ہوتے ہوئے جامشورو اور وہاں سے واپس کراچی آئے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں