اشتہار

چیچن باشندے بھی یوکرین کیخلاف لڑنے کو تیار

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : ہزاروں چیچن باشندوں نے روس کے ہمراہ یوکرین کے خلاف لڑنے کےلیے آمادگی ظاہر کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی جنوبی جمہوریہ چیچنیا کے رہنما رمضان قادروف نے روس کو یقین دلایا ہے کہ ہزاروں چیچن باشندے روس کی مسلح فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کو تیار ہین۔

روس کی حمایت میں نکالی گئی ایک ریلی میں اعلان رمضان قادروف نے اعلان کی چیچنیا کے دس ہزار جنگجو یوکرین کے خلاف میدان میں اترنے کو تیار ہیں۔

- Advertisement -

رمضان قادروف نے کریملن سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی کے شرکاء کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ رضاکار ہیں جو روس کی سلامتی کے لئے کسی بھی وقت کسی بھی خصوصی آپریشن کے لیے روانہ ہونے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک سپریم کمانڈر ان چیف پیوٹن حکم نہیں کرتے ہم یوکرین کی سرحد پر کوئی فوجی تعینات نہیں کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں