اشتہار

‘روس اور یوکرین تنازعہ تشویشناک ہے، کشمیر بھی عالمی طاقتوں کی توجہ کا منتظر ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی رکن پارلیمنٹ نے روس کو جلد از جلد اپنی فوجیں یوکرین سے نکال کر بات چیت کی طرف آنے کا مشورہ دیدیا۔

ان خیالات کا اظہار مانچسٹر سے لیبر پارٹی کی رُکن برطانوی پارلیمنٹ “ربیکا لونگ بیلی” نے نمائندہ اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین تنازع تشویشناک صورتحال اختیار کرچکا ہے۔

ریبکا لونگ بیلی نے معاملات کو بات چیت سے حل کروانے کےلیے مغربی ممالک باالخصوص برطانیہ کو اپنا کردار ادا کرنے کا مشورہ دیا۔

- Advertisement -

برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے، دونوں ممالک کے درمیان معاملات بات چیت سے ہی حل ہونے چاہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھی صورتحال انتہائی پریشان ہے، اقوام عالم اس مسئلے کو حل کروانا بھول چکی ہے حالانکہ کشمیر عالمی طاقتوں کی توجہ کا منتظر ہے۔

ربیکا لونگ بیلی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر گزشتہ کئی دھائیوں سے حل طلب ہے مگر اس حل کی طرف نہیں لیجایا گیا، کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت ملنا چاہیے جس کا اقوام متحدہ نے ان سے وعدہ کیا تھا۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ سے نمائندہ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ انسانیت کی بقاء کےلیے تمام ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں