روس یوکرین جنگ میں وقت کے ساتھ ساتھ شدت آتی جارہی ہے روس نے یوکرین پر ممنوعہ کیمیائی بموں کے استعمال کا الزام عائد کردیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین نے کیف کے مضافات میں ممنوعہ فاسفورس بموں کا استعمال شروع کردیا ہے۔
خبر کے مطابق روسی وزیردفاع سرگئی شوئیگو کا کہنا ہے کہ یوکرینی فوج کیف کے مضافات میں ممنوعہ فاسفورس گولے استعمال کررہا ہے۔
دوسری جانب اطلاعات کے مطابق یوکرین بیلاروس کی سرحدپرروس سےمذاکرات کرنےپررضامندہے، یوکرینی صدر کے مطابق یوکرین اور روسی وفود کسی پیشگی شرائط کےبغیرملاقات کریں گے۔
ادھر روس نے ایٹمی ڈیٹرنٹ فورسز کوالرٹ رہنے کا حکم دیدیا ہے۔
مزید پڑھیں: پیوٹن نے نیوکلیئر ڈیٹرنٹ فورسز کو حکم دیدیا
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نیٹو کی جانب سے سنگین ردعمل کی دھمکیوں کے بعد نیوکلیئر ڈیٹرنٹ فورسز کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے جس پر امریکا نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کافیصلہ تنازع کوناقابل قبول حدتک بڑھاناہے۔