اشتہار

فوڈ ڈیلیوری ایپ پر صارف کی غلطی نے ڈیلیوری رائیڈر کو جذباتی کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کھانا گھر پر آرڈر کرنے کے لیے صارف نے فوڈ ڈیلیوری ایپ پرغلطی سے پرانا پتہ دیدیا، فوڈ ڈیلیور رائیڈر کے لیے یہ غلطی جذباتی مسرت کا باعث بن گئی۔

شاہ ڈیوس نامی ایک شہری نے فوڈ ڈیلیوری ایپ سے کھانا آرڈر کیا لیکن غلطی سے اپنے نئے گھر کا پتہ دینا بھول گیا۔

اس کے بعد کیا ہوا اس کی روداد شاہ ڈیوس نے فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کرکے کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

- Advertisement -

پوسٹ میں شاہ ڈیوس نے لکھا کہ پہلے تو اسے اپنا پرانا پتہ تبدیل کرنے سے بھول جانے پر افسوس ہوا لیکن جب اس نے اپنا کھانا ڈیلیوری رائیڈر کو دیا تو جواب میں رائیڈر کا جذباتی پیغام موصول ہوا۔

صارف نے لکھا کہ رائیڈر کا جواب پڑھ کر مجھے ایپ پر اپنا پرانا ایڈریس تبدیل نہ کرنے کی بھول پر افسوس کے بجائے خوشی ہوئی۔

صارف نے فوڈ ڈیلیور کرنے والے رائیڈر سے ہونے والی اپنی چیٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے۔

اس چیٹ میں صارف نے فوڈ ڈیلیور کرنے والے رائیڈر کو وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ایپ پر اپنا پرانا پتہ تبدیل کرنا بھول گیا تھا اور اب وہ میری لینڈ میں رہتا ہے اس لیے یہ کھانا آپ رکھ لیں۔

صارف کی اس پیشکش پر رائیڈر نے اس کا شکریہ ادا کیا اور ایک اور پیغام بھیجا جس پر لکھا تھا کہ ’’آج میرے بھائی کی سالگرہ ہے اور اس کی قبر اس جگہ سے کافی قریب ہے، آج میں آپ کی وجہ سے اس کے ساتھ کھانا کھاسکوں گا‘‘۔

صارف کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین اس صارف کے جذبے کو بہت سراہ رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں