تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دلہے کو رسم کے دوران ’وگ‘ ٹھیک کرنا مہنگا پڑ گیا

بھارت میں شادی کی تقریبات کے دوران مضحکہ خیز واقعات سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتے ہیں، بعض واقعات میں دلہن عین وقت پر شادی سے انکار کردیتی ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آٰیا جہاں دلہا اجے کمار باراتیوں کے ہمراہ خوب دھوم دھڑکے سے شادی ہال پہنچا۔

تقریب میں دلہا دلہن کی ایک دوسرے کو ہار پہنانے کی رسم مکمل ہوچکی تھی لیکن اس دوران دلہن نے دیکھا کہ دلہا رسم کے دوران بار بار اپنی وگ ٹھیک کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: دلہن کے گاؤں پہنچتے ہی دلہا کار سے اتر کر بھاگ گیا، باراتی بھی چھپ گئے

اس کے بعد شادی میں شریک باراتیوں نے بھی دلہن تک یہ بات پہنچائی کہ دلہا گنجا ہے اور شادی کے روز اچھا دکھنے کے لیے وگ لگا کر آیا ہے۔

دلہن نے بھی جب دلہے کو غور سے دیکھا تو حقیقت آشکار ہوگئی اور دلہن اسٹیج پر ہی بیہوش ہوگئی بعدازاں حواس بحال ہونے پر دلہن نے شادی سے ہی انکار کردیا۔

اہلخانہ کی جانب سے دلہن کو سمجھانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ اپنے فیصلے پر ڈٹی رہی، واقعے کے بعد دلہن کے اہلخانہ نے دلہا والوں پر ہی دھوکا دہی کا مقدمہ درج کروادیا۔

Comments

- Advertisement -