اشتہار

روس کے خلاف ہالی ووڈ بھی میدان میں آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد ہالی ووڈ بھی میدان میں آگیا ہے اور روس میں فلموں کی ریلیز روکنے کا اعلان کردیا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کے یوکرین پر حملوں کے بعد ڈزنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مستقبل کے کاروباری فیصلے بدلتی ہوئی صورتحال کی بنیاد پر کرینگے۔

وارنر براس نے بھی صورتحال کا جائزہ لینے کا عندیہ دیدیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ روس ہالی ووڈ کے لیے اہم مارکیٹ ہے اور گزشتہ سال ہالی ووڈ کی فلموں نے چھ سو ایک ملین ڈالر کا بزنس کیا تھا جب کہ ہالی ووڈ کی کئی فلموں کا موضوع بھی روس رہا ہے۔

واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، جاپان سمیت دیگر ممالک معاشی اور فوجی پابندیاں عائد کرچکے ہیں۔

صرف ممالک ہی نہیں فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا، کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے بھی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

مزید پڑھیں: مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے روس پر پابندیاں عائد کر دیں

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک نے روسی میڈیا کی مونیٹائزیشن ختم کر کے اشتہارات بند کر دیے ہیں جب کہ سرکاری نشریاتی اداروں کے مواد پر بھی جزوی پابندی عائد کر دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں