اشتہار

اداکار فرقان قریشی کی والدہ انتقال کرگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فرقان قریشی کی والدہ انتقال کرگئیں۔

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فرقان قریشی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں اور دوستوں کو اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع دی۔

اداکار نے بتایا کہ رضائے الٰہی سے آج صبح فجر میں ان کی والدہ دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

- Advertisement -

فرقان قریشی نے بتایا کہ آج عصر کی نماز کے بعد سی ویو کے قریب واقع عثمان غنی مسجد میں والدہ کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

اداکار نے مداحوں سے اپیل کی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے سورۃ فاتحہ پڑھیں۔

فرقان قریشی کی پوسٹ پر اداکارہ زویا ناصر اور نمرہ خان سمیت مداحوں کی جانب سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فرقان قریشی اے آر وائی ڈٰیجیٹل کے ڈراموں ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’اولاد‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں