اشتہار

”ہمارے پاس آزادی کے علاوہ کھونے کو کچھ نہیں“

اشتہار

حیرت انگیز

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس آزادی کے علاوہ کھونے کے لیے اور کچھ بھی نہیں ہے۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روسی بمباری اعتراف ہے کہ وہ ہماری زمین پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام ہے، یوکرین کے شہروں پر روس کی جانب سے بمباری میں کوئی تعطل نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کو دوست ملکوں سے روزانہ طاقتور ہتھیار مل رہے ہیں، روس کی جانب سے شہری علاقوں پر بمباری کی حمکت عملی یہ ظاہر کرتی ہے کہ یوکرین ماسکو کے جلد قبضے کے منصوبے کی مزاحمت کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: یوکرینی عوام کا روسی فوجی کے ساتھ اچھا سلوک، ویڈیو وائرل

اس سے قبل یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ کیف میں روس نے ہولو کاسٹ میموریل کمپلیکس کو نشانہ بنایا، روس ہماری تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں جانتا لیکن ہماری تاریخ، ہمارے ملک اور ہم سب کو مٹانا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماسکو کے حملے کے دوران تقریباً چھ ہزار روسی مارے گئے، روس بموں اور فضائی حملوں سے یوکرین کا کنٹرول حاصل نہیں کر سکے گا۔

دوسری جانب روس نے یوکرین کے ساتھ جنگ میں اپنے درجنوں فوجیوں کی ہلاکت اور سینکڑوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ یوکرین میں روس کے 498 فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ 1500 سے زائد زخمی ہیں۔

دوسری جانب یوکرین کا دعویٰ تھا کہ روسی فوجیوں کی ہلاکت کی تعداد 498 سے کئی زیادہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں