اشتہار

روس یوکرین جنگ میں جاپان کا تیل سے متعلق بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

جاپان نے اندرون ملک تیل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تیل کے ملکی محفوظ ذخائر سے 75 لاکھ بیرل تیل جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جاپان کی نیوز ایجنسی کے مطابق جاپان نے ملکی ضروریات پورا کرنے کے لیے تیل کے محفوظ ذخائر سے 75لاکھ بیرل تیل جاری کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

خبر کے مطابق حکومت جاپان نے یہ اقدام یوکرین پر روس کی چڑھائی کے بعد تیل کی فراہمی میں خلل آنے کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اٹھایا ہے۔

- Advertisement -

75 لاکھ بیرل تیل جاپان کی اندرون ملک تیل کی ضروریات تقریباْ چار روز تک پوری کرنے کے لیے درکار مقدار کے برابر ہے جب کہ دیگر ممالک نے بھی اسی قسم کے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ صورتحال میں امریکا پہلے ہی 3 کروڑ بیرل جاری کرنے کی منصوبہ بندی کرچکا ہے اور امریکا کے بعد جاپان کی طرف سے محفوظ ذخائر سے جاری کیے جانے والے تیل کی مقدار دوسرے نمبر پر زیادہ ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق جاپان نے یہ فیصلہ توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی ای اے کے دیگر اراکین کے صلح ومشورے کے بعد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ روس یوکرین جنگ کے باعث خام تیل کی قیمتیں ریکارڈ 10 سال کی بلند سطح تک پہنچ گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: روس یوکرین جنگ کے بدترین اثرات، خام تیل کی قیمتیں ریکارڈ10 سال کی بَلندی کو چھونے لگیں

بین الاقوامی منڈی میں خام تیل پہلی بار 119 ڈالر 84 سینٹ فی بیرل ہوگیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپ میں خام تیل کی فراہمی بحال نہ ہوئی تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے جب کہ امریکا کے ذخائر بھی 20 سال کی کم ترین سطح تک پہنچ چکے ہیں۔

دوسری جانب روس کے یوکرین پر حملے کے فوری بعد یورپ اور امریکا کی بڑی تیل کمپنیاں عرب ممالک سے تیل خریدنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں