اشتہار

روس یوکرین جنگ:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تیرہ سال کی بَلند ترین سطح پر پہنچ گئیں اور برینٹ تیل 130.72ڈالرفی بیرل تک جا پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، کاروبار کے دوران برینٹ تیل 12.61 ڈالر اضافے کے بعد 130.72ڈالر فی بیرل سے سےتجاوز کرگیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویسٹ ٹیکساس ڈبلیوٹی آئی خام تیل کی قیمت10.41 ڈالر اضافے سے 126.09 ڈالر ہوگئی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کا پاکستان پراثرنہیں پڑے گا کیونکہ وزیر اعظم تین ماہ تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

خیال رہے امریکا اور یورپ کی جانب سے روس میں تیار مصنوعات پر پابندی کا خدشہ ہے جبکہ ایران سے خام تیل کی خریداری کی اجازت میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے یورپ میں خام تیل کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ امریکا میں بھی تیل کے ذخائر بیس سال کی کم ترین حد تک پہنچ چکے ہیں۔

دوسری جانب روس کے یوکرئن پر حملے کےفوری بعد یورپ اور امریکہ کی بڑی تیل کی کمپنیاں عرب ممالک سے تیل خریدنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں