تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شاپنگ مال میں انجان خاتون نے اشنا شاہ کے ساتھ کیا کیا؟

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے حال ہی میں شاپنگ مال میں خود کے ساتھ پیش آئے واقعے کے بارے میں اپنے مداحوں کو بتایا ہے۔

اشنا شاہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اکثر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرتی رہتی ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں ایک شاپنگ مال کا دورہ کیا ہے جس کی وجہ سے ان کا دن خراب ہوگیا۔

اشنا شاہ نے یہ نہیں پتایا کہ انہوں نے کس شاپنگ مال کجا دورہ کیا لیکن ٹوئٹ میں انہون نے لکھا کہ شاپنگ مال میں ایک انجان خاتون نے میری اجازت کے بغیر میرے بالوں کو ہاتھ لگایا جس کی وجہ میرا پورا دن خراب ہو گیا۔

اداکارہ نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ اگر انجان خاتون میرے چہرے کو چھو لیتی تو میرا پورا ہفتہ خراب ہو سکتا تھا۔ اشنا شاہ نے ٹوئٹر صارفین نے سوال کیا کہ کسی انجان شخص کا ایسا کرنا بدتمیزی کے ذمرے میں نہیں آتا، یا پھر یہ صرف میرا خیال ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ushna Shah (@ushnashah)

اشنا شاہ کے ٹوئٹ کے جواب میں ایک صارف نے لکھا کہ آپ نے لفظ AUNTY کا استعمال کیا ہے، اس لیے ہر کوئی فرض کر سکتا ہے کہ وہ ایک بزرگ خاتون ہوں گی اور ہمارے معاشرے میں بڑوں کا پانے سے چھوٹوں کے بالوں یا سر کو چھونا عام سی بات ہے جسے عام طور پر ”پیار“ کہتے ہیں۔

صارف نے کہا کہ شاہد وہ خاتون آپ کو دعائیں یا نیک خواہشات کا اظہار کر رہی ہوں۔

Comments

- Advertisement -