اشتہار

’آسٹریلوی کرکٹر اور اہلیہ نے ایک ہی دن پاکستان کیخلاف میچ کھیلا‘

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک اور ان کی اہلیہ ایسا ہیلی نے ایک ہی دن پاکستان کے خلاف میچ کھیلا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بھی آسٹریلوی کرکٹر جوڑی مچل اسٹارک اور ان کی اہلیہ الیسا ہیلی کی تصویر شیئر کی جس میں اسٹارک اور ان کی اہلیہ ایک ہی دن پاکستان کے خلاف میچ کھیل رہے ہیں۔

شعیب اختر نے لکھا کہ جس وقت مچل اسٹارک پاکستان کی مینز ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیل رہے تھے عین اسی وقت ان کی اہلیہ پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف کھیلنے میں مصروف تھیں۔

- Advertisement -

سابق فاسٹ بولر دونوں کی تصویر بھی شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مچل اسٹارک بھی راولپنڈی ٹیسٹ میں بیٹنگ کررہے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ الیسا ہیلی بھی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ کررہی ہیں۔

شعیب اختر نے مزید لکھا کہ ’یہ کرکٹ کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔‘

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا پنڈی ٹیسٹ ڈرا ہوگیا جبکہ ویمنز ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں