اشتہار

سونیا حسین شادی کب کریں گی؟ اداکارہ نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے جیون ساتھی میں ہونے والی خوبیوں سے متعلق بتادیا۔

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں میزبان نے انہیں مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات پر ان سے جوابات دینے کو کہا۔

سونیا حسین سے ایک مداح نے سوال کیا تھا کہ وہ نکاح کب کریں گی، اس پر اداکارہ نے کہا جتنی جلد انہیں ایک اچھا انسان مل جائے گا وہ اتنی ہی جلدی نکاح کرلیں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonya Hussyn Bukharee (@sonyahussyn)

- Advertisement -

میزبان نے ان کے نزدیک ایک اچھے انسان میں موجود خوبیوں سے متعلق پوچھا تو سونیا نے کہا کہ ان کے لیے ایک اچھے انسان کی وضاحت کرنا بھی مشکل ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے نزدیک لائف پارٹنر کی باڈی اچھی ہونا بھی اہمیت نہیں رکھتا، فٹ رہنا اچھی بات ہے جب کہ انہیں ایسے لڑکے نہیں پسند جو اپنی ذات کے لیے جنونی ہوتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonya Hussyn Bukharee (@sonyahussyn)

سونیا حسین نے کہا کہ ان کے نزدیک ایک اچھا انسان وہ ہے جسے بات کرنا آتی ہو کیوں کہ ذوق ظرافت کا ہونا بہت ضروری ہے، باقی تمام چیزیں دوسرے نمبر ہیں، اگر ایک لڑکے میں ساری خوبیاں ہوں لیکن اس میں بات کرنے کا طریقہ نہ ہو تو معنی نہیں رکھتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں