بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

’عدم اعتماد کے دن ہمارا کوئی رکن اسمبلی نہیں جائے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد والے دن ہمارا کوئی رکن اسمبلی نہیں جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق ہم نے حکمت عملی بنالی ہے، اس دن کوئی رکن اسمبلی نہیں جائے گا اگر کوئی رکن اسمبلی جاتا ہے تو اس کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے خلاف کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کے خلاف منحرف رکن اپنی رکنیت سے بھی جاسکتا ہے، غیرآئینی کام کوئی رکن اسمبلی کرتا ہے تو اس کا ووٹ شمار ہی نہیں ہونا چاہیے۔

اسد عمر نے کہا کہ اپوزیشن عدم اعتماد لائی ارکان پورے کرنا اپوزیشن کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن ارکان کو پیشکش ہوئی انہوں نے آکر بتایا کہ کتنے کی آفر کی گئی، وزیراعظم سے کئی ایم این ایز کی ملاقات ہوچکی اور کئیں سے ہوں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اتحادی واضح کہہ چکے ہیں کہ ہم آپ کےساتھ ہیں تھے اور رہیں گے ایم کیوایم پاکستان کیساتھ معاہدےپردستخط کیےگئےتھے معاہدےکےبہت سےنکات پرپیشرفت بھی ہوئی ہے مقامی حکومت کا قانون درست نہیں بنے گا تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا مقامی حکومت سے متعلق پی ٹی آئی اورایم کیوایم نے اسٹینڈلیا مقامی حکومت سے متعلق سپریم کورٹ کاتاریخ ساز فیصلہ بھی آیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں