اشتہار

پی ٹی آئی کے اہم رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف کی دوسری بڑی وکٹ گرا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق امتیاز صفدر وڑائچ نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔ وہ دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ خیال رہے کہ امتیاز صفدر وڑائچ جون 2016 میں پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے امتیاز صفدر وڑائچ کی ملاقات ہوئی۔ امتیاز صفدر نے پی ٹی آئی سے پی پی میں شمولیت کے بعد پہلی ملاقات کی۔ بلاول بھٹو نے سابق وفاقی وزیر مملکت کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی۔

- Advertisement -

رواں ماہ وزیر اعظم کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے دوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ ندیم افضل چن نے بلاول بھٹو زرداری سے اپنی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ میں سمجھتا تھا کہ پی ٹی آئی عوامی جماعت ہے لیکن عوامی توقعات پرپورا اترنے میں مکمل ناکام رہی، اب پی ٹی آئی کا مقدر گھر جانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں عمران خان بھی میرے گھر آئے تھے، آج بلاول بھٹو نے گھر آکر مجھے عزت بخشی، میں پی پی قیادت کا شکرگزار ہوں کہ مجھے عزت دی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے ندیم افضل چن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی آپ کا گھر ہے واپس آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں، اب اسلام آباد پہنچنے سے پہلے سلیکٹڈ اپنے گھر کی راہ لے گا کیونکہ پیپلزپارٹی عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے اب عوام ہی فیصلے کریں گے۔

یاد رہے کہ رواں برس 14 جنوری کو وزیراعظم کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ میں نے وزیراعظم کے ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

پی ٹی آئی میں شمولیت سے قبل وہ پی پی پی پنجاب کے سیکریٹری جنرل کے عہدے پر فائز تھے، انہوں نے 19 اپریل 2018 کو عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں