تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

بیٹی اور نواسے کو بچانے امریکی شخص یوکرین پہنچ گیا

روس اور یوکرین کے درمیان کئی روز سے جنگ جاری ہے اور وہاں مقامی لوگوں کے علاوہ غیر ملکیوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو نکلنے کی راہ ڈھونڈ رہی ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریاست میساچوسٹس کے رہائشی ولیم اپنی بیٹی اور نواسے کو بچانے کے لیے یوکرین کے جنگ زدہ ماحول میں پہنچ گئے۔ ولیم نے پولینڈ پہنچ کر سرحد پار کی اور یوکرین میں داخل ہوگئے۔

ولیم نے ٹرین میں طویل سفر کیا اور یوکرین کے دارالحکومت کیف پہنچے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دارالحکومت کیف میں ان کی بیٹی 2018 میں 16 سال کی عمر میں پڑھائی کے لیے آئی تھی، وہ کیف کے جیوگرافک کالج میں زیرِ تعلیم رہیں اور ان کا آٹھ ماہ کا نواسہ بھی ہے۔

مزید پڑھیں: یوکرین کے کمسن پناہ گزین کی ہمت دنیا بھر میں مشہور ہوگئی

ولیم بیٹی اور نواسے کے ہمراہ مغرب کی طرف گئے اور ان پناہ گزینوں میں شامل ہوئے جو ہمسایہ ممالک کی طرف جا رہے تھے۔ تینوں سلوواکیہ کی سرحد پر موجود تھے تاہم ان کے پاس نواسے کا پاسپورٹ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے وہی کیا جو ایک باپ کو اپنی اولاد کے لیے کرنا چاہیے، مجھے یقین ہے کہ ہمیں سرحد پار کرنے کی اجازت دی جائے گی تاکہ ہم اپنے وطن پہنچ سکیں۔

Comments

- Advertisement -