اشتہار

مہنگائی سے تنگ ملازم نے آفس میں رہائش اختیار کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

مہنگائی سے تنگ ملازم، جو اپنے گھر کا کرایہ ادا نہیں کر پا رہا تھا، نے اپنے آفس میں ہی مستقل رہائش اختیار کرلی ہے۔

دنیا بھر میں رہائش سے لے کر صحت کی دیکھ بھال تک زندگی گزارنے کے اخراجات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمت مہنگائی کی ایک بڑی وجہ ہے کیوں کہ اسے سامان بنانے اور پہنچانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

بڑھتی ہوئی قیمتوں سے تنگ آکر امریکا میں ایک ملازم نے ایک انوکھا حل تلاش کرلیا۔ ملازم نے کم آمدنی کی وجہ سے گھر کا کرایہ ادا نہ کر پانے کی وجہ بتاتے ہوئے اپنے آفس کے کمرے میں رہائش کرلی۔

- Advertisement -

ملازم نے ٹک ٹاک ویڈیو کے ذریعے اپنے حالات زندگی کو بتاتے ہوئے دفتر میں اپنا کھانا اور کپڑوں سے متعلق بتایا۔ ویڈیو میں اس نے کہا کہ یہ میرا نیا گھر ہے، چیک کریں اسے۔

ملازم نے کہا کہ مجھے ملازمت کے مناسب پیسے نہیں دیے جاتے اس لیے میں نے احتجاجاً آفس میں گھر کرلیا ہے اور دیکھتا ہوں کہ میں ایسا کب تک کر پاتا ہوں۔

ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہوئی ہے جسے اس تک اور 12 ملین سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ وائرل کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملازم نے آفس میں ایک عارضی گھر بنایا ہے اور اپنے سامان کو متعدد تھیلوں اور سوٹ کیسوں میں رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں