اشتہار

منحرف پی ٹی آئی رکن اسمبلی راجہ ریاض کی آڈیو لیک ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ووٹر نے پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی راجہ ریاض کو آڑے ہاتھوں لے لیا جس کی آڈیو بھی سامنے آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی راجہ ریاض سندھ ہاؤس میں موجود ہیں، گزشتہ روز ان کا کہنا تھا کہ ہم عدم اعتماد کا ووٹ ڈال کر استعفیٰ دیں گے۔

اب رکن اسمبلی راجہ ریاض کو ووٹر نے فون کرکے تنقید کا نشانہ بنایا جس کا کلپ وائرل ہوگیا۔

- Advertisement -

حبیب اللہ نامی ووٹر نے راجہ ریاض سے کہا کہ راجہ صاحب آپ کی تصاویر دیکھ کر بہت پریشان ہوگئے ہیں۔

راجہ ریاض نے پوچھا کہ کیوں؟ اس پر ووٹر نے کہا کہ ’راجہ صاحب آپ کی فوٹیج آرہی ہیں آپ سندھ ہاؤس میں بیٹھے ہوئے ہیں۔‘

ووٹر نے کہا کہ ’ووٹ ہم نے عمران خان کو دیا ہے آپ ان کی ٹوکری میں ڈال رہے ہو، آپ کو ووٹ اس لیے تھوڑی دیا تھا کہ آپ جاکر زرداری کو بیچ دیں۔‘

راجہ ریاض نے کہا کہ ’ہم تین سال سے کہہ رہے ہیں ہمارا کوئی کام ہی نہیں ہورہا تھا۔‘

ووٹر نے کہا کہ راجہ صاحب آپ پہلے استعفیٰ دیتے اور دوبارہ الیکشن لڑ کر پھر ان کے پاس جاتے۔

راجہ ریاض نے کہا کہ استعفیٰ دے رہے ہیں، اس پر ووٹر نے کہا کہ آپ عدم اعتماد سے پہلے استعفیٰ دیں لوگ ہمیں برا بھلا کہہ رہے ہیں، آپ آج ہی استعفیٰ دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں