اشتہار

سعودی عرب کی سوشل میڈیا اسٹار نے حادثے سے قبل کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کی معروف سوشل میڈیا اسٹار ساز قحطانی کا ٹریفک حادثے میں مرنے سے قبل دوست کو دیا گیا پیغام منظر عام پر آگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق دو روز قبل سعودی عرب معروف سوشل میڈیا اسٹار ساز قحطانی کا ٹریفک حادثے میں انتقال ہوگیا تھا جس میں کے بعد وہ مسلسل سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بنی ہوئی ہیں۔

اس حوالے سے ساز کی دوست نے کہا ہے کہ ‘وہ تیز رفتار ڈرائیونگ کرتی تھی، حادثے کے وقت بھی اس کی رفتار تیز تھی’۔

- Advertisement -

ساز کی دوست کا کہنا تھا کہ حادثے کے حوالے لوگ ٹرینڈ بنانے کےلیے افواہیں پھیلا رہے ہیں وہ سب بے بنیاد ہیں، میری دوست ہلاک ہوچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ساز قحطانی نے مرنے سے کچھ دیر قبل آخری پیغام میں کہا تھا کہ ’اب میں سووں گی، اپنا اکاونٹ بحال کرچکی ہوں‘۔

واضح رہے 22 سالہ ساز القحطانی سعودی عرب میں سوشل میڈیا خاص کرسنیپ چیٹ کی شخصیت کے طور پر معروف تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں