اشتہار

صبا قمر نے دپیکا کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی مشہور اداکارہ صبا قمر نے بالی وڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔

مداحوں کو صبا قمر کے پراجیکٹس کا ہمیشہ انتظار رہتا ہے کیوں کہ وہ اپنی غیر معمولی اداکاری کی صلاحیتوں کی وجہ سے کافی مقبول ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق صبا قمر اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے دپیکا پڈوکون کے ساتھ بالی وڈ میں کردار ادا کرنے سے انکار کیا ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: صبا قمر بالی وڈ سے دوبارہ پیشکش کی خواہاں

انہیں ماضی میں بالی وڈ کی سپر اسٹار دپیکا پڈوکون کے ساتھ ایک فلم میں کردار کی پیشکش کی گئی تھی جسے انہوں نے قبول نہیں کیا۔

انٹرویو میں صبا قمر نے کہا کہ مجھے دپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم ”لو آج کل“ میں ایک دیہاتی لڑکی کا کردار ملا جسے میں نے کرنے سے انکار کیا کیوں کہ یہ دپیکا کے مقابلے میں بہت چھوٹا کردار تھا، میں ایک محب وطن اداکارہ ہوں اور اسکرپٹ کا انتخاب کرنے سے پہلے ہمیشہ سمجھداری سے سوچتی ہوں۔

اپنے فلمی کیرئیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے صبا قمر نے کہا کہ شروع میں مجھے فلموں کی بہت اچھی آفرز ہوئیں، لالی وڈ سے جاوید شیخ اور سید نور، بالی وڈ سے راکیش مہرا اور امتیاز علی نے مجھے فلموں کی پیشکش کی۔

مزید پڑھیں: صبا قمر کو عرفان خان سے رابطے میں نہ رہنے کا افسوس

اداکارہ نے کہا کہ ماضی میں مجھے اپنے گھر والوں سے فلموں میں کام کرنے کی اجازت نہیں ملتی تھی اس لیے میں فلموں میں نہیں آ سکی لیکن اب صورتِ حال میرے لیے مختلف ہے، میں اب خود کو بالغ سمجھتی ہوں اور مجھے اب اچھے اور برے کی پہچان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں