اشتہار

دبئی میں مفت پارکنگ کا دن تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی حکام نے مفت پارکنگ کا دن تبدیل کردیا ہے اب عوام جمعے کے بجائے توار کے دن مفت پارکنگ کی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب دبئی کے ولی عہد اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے پیر کے روز ایک قرار داد جاری کی۔

مفت پارکنگ کے دن کی تبدیلی کی کوئی خاص وجہ بیان نہیں کی گئی ہے۔ تاہم رواں سال کے آغاز میں یو اے ای میں ہفتہ وار کام کا دورانیہ مختصر کرتے ہوئے جمعے کا نصف دن، ہفتہ اور اتوار کو سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا جب کہ نجی شعبے کے زیادہ تر اداروں میں ہفتہ وار چھٹی ہفتہ اور اتوار رکھی گئی ہے۔ مفت پارکنگ کے دن اس کو شفٹ کرنے کا سب سے زیادہ امکان اسی وجہ سے ہے۔

- Advertisement -

پارکنگ فیس اتوار اور عام تعطیلات کے علاوہ روزانہ صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک 14 گھنٹے کیلیے لاگو ہوگی۔

تاہم مفت پارکنگ کی سہولت کثیر المنزلہ پارکنگ پلازہ پر نہیں ہے وہاں ہفتے کے ساتوں دن اور 24 گھنٹے پارکنگ فیس وصول کی جائیگی۔

حکام نے پارکنگ کیلیے وقت کی حد بھی مقرر کی ہے جس کے مطابق سڑک کے کنارے پارکنگ سلاٹ میں گاڑیاں زیادہ سے زیادہ چار گھنٹے تک پارک کی جاسکتی ہیں، پارکنگ لاٹ میں زیادہ سے زیادہ 24 گھنٹے جب کہ کثیر المنزلہ پارکنگ پلازہ میں زیادہ سے زیادہ 30 دن کیلیے گاڑیاں پارک کی جاسکتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں