اشتہار

معروف کامیڈی اداکار نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اپنے مزاحیہ کرداروں کے لیے مشہور ہالی وڈ اداکار جم کیری نے اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایک خاموش زندگی گزارنے کے لیے ریٹائر ہو رہا ہوں۔

جم کیری رواں سال ”دی ہیج ہاگ 2“ میں نظر آئیں گے جو اسکرین پر ان کی آخری نمائش ہوگی۔ جم کیری کا یہ بیان ایکشن اسٹار بروس ولس کے اعلان کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے کہ جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں دماغی بیماری مین مبتلا ہونے کے سبب اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کر رہا ہوں۔

Jim Carrey is Open To Making The Mask 2

- Advertisement -

جم کیری 1990 کی دہائی کے اوائل میں کامیڈی ٹی وی سیریز ”ان لیونگ کلر“ میں کردار کے ذریعے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔ انہوں نے مشہور کامیڈی فلموں میں کام کیا جن میں ”دی ماسک“، ”ڈمب اینڈ ڈمبر“، ”لائر لائر“جیسی فلمیں شامل ہیں۔

ایکسس ہالی وڈ کی تقریب میں گلوکارہ ڈولی پارٹن نے مذاق کیا کہ میں چاہتی ہوں جم کیری میری زندگی پر بننے والی فلم میں اداکاری کریں۔

جواب میں جم کیری نے کہا کہ یہ ٹھیک ہے لیکن میں ریٹائر ہو رہا ہوں اور اس حوالے سے کافی سنجیدہ ہوں، میں ہالی وڈ کی روشنی سے دور پُرسکون زندگی گزارنا چاپتا ہوں، مجھے پُرسکون زندگی پسند ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں