اشتہار

کراچی :مبینہ بلیک میلر ایاز موتی والا کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مبینہ بلیک میلر ایاز موتی والا کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مدعی نے بتایا کہ مجھ سے 2 کروڑ بھتہ مانگا اور بھتہ نا دینے کی صورت میں دھمکیاں دیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مبینہ بلیک میلر ایاز موتی والا کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، بلڈرشہزاد لطیف کی مدعیت میں نبی بخش تھانے میں مقدمہ کرادیا گیا ہے۔

مقدمہ دہشتگردی اور بھتہ خوری کی دفعات کے تحت درج ہوا ، جس میں مدعی نے کہا ہے کہ 29 جنوری کو ایازموتی والاساتھیوں سمیت پراجیکٹ پر آیا ، ایاز موتی والا کے ہمراہ 8 مسلح افراد بھی موجود تھے، انھوں نے مجھ سے 2 کروڑ بھتہ مانگا مانگا۔

- Advertisement -

مدعی نے بتایا کہ بھتہ نا دینے کی صورت میں بلڈنگ کی ویڈیو اپلوڈ کرنے کی دھمکی دی، کہا گیا کسی کو بتایا تو جانی نقصان ہوگا اور بلڈنگ توڑ دوں گا۔

بلڈرشہزاد لطیف کا کہنا تھا کہ دفترمیں آکر دھمکیاں دی، آخر میں ڈیڑھ کروڑ دینے کا کہا، 10 فروری کو 50 لاکھ، 11 فروری کو 25 لاکھ روپے ،اور 16 فروری کو میرے دفتر سے 25 لاکھ روپے لے کر گیا۔

مدعی مقدمے کے مطابق اس کے بعد اس کا کارندہ 15 لاکھ روپے لے کرگیا جبکہ مجھ سے اور پارٹنر سے ایک کروڑ 40 لاکھ بھتہ لیا گیا اور مزید دس لاکھ کے لیے واٹس ایپ اور فون کالز کرتا رہا۔

بلڈرشہزاد لطیف نے اپیل کی کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں