اشتہار

دبئی میں بھکاری گرفتار، 40 ہزار درہم برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی بھکاریوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے جس کے باعث پولیس کی جانب سے ان کی گرفتاری کے لیے آپریشن کیا جاتا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں پولیس نے ایک بھکاری کو حراست میں لے لیا جس کے قبضے سے ملکی اور غیرملکی کرنسیاں برآمد ہوئی ہیں۔

انسداد بھکاری مہم کے دوران پولیس نے ایسے ہی ایک بہروپیے کو حراست میں لیا جو شہریوں کو دھوکا دے کر ہمدردی سمیٹتا اور بھیک لیتا تھا۔

- Advertisement -

بھکاری کے قبضے سے ڈالرز، درہم اور دیگر کرنسیاں برآمد ہوئیں جن کی مجموعی مالیت 40 ہزار درہم بنتی ہے۔ بھکاری غیر ملکی شہری ہے جسے ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

پولیس نے بھکاری اور اس سے برآمد ہونے والی رقم کی تصویر شائع کی ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں