جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

شہزاد اکبر اور شہباز گل نے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہزاد اکبر اور شہباز گل نے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

اس سلسلے میں شہزاد اکبر اور شہبازگل اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے ، درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ بیرون ملک روانگی پر پابندی خلاف قانون ہے ، ہمارے خلاف کوئی مقدمہ نہیں، کوئی الزام تک نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست پر سماعت آج کر کے بیرون ملک روانگی پر پابندی ختم کی جائے۔

اس حوالے سے رہنما پی ٹی آئی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا پاکستان کاسب سےبڑاکرپٹ خرید و فروخت کر کے وزیراعظم بنایا گیا ، 9 اور 10 اپریل کی رات عدم اعتماد کی کاروائی مکمل نہیں ہوئی تھی ، اُس وقت کس کو اتنی جلدی تھی یہ نام ڈالنے کی، آج اسلام آباد ہایکورٹ میں اس غیر قانونی عمل چیلنج کر رہا ہوں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہزاد اکبر کا بھی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ انتقامی کارروائیوں کاآغاز، قوم کومبارک ہو16ارب کی منی لانڈرنگ والاوزیراعظم، اپنےفرائض ادا کرنےوالےاسٹاپ لسٹ پر؟ امپورٹڈحکومت کےاقدام کواسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کر رہا ہوں۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ حیرت ہےعدم اعتمادکی رات ایک بجکر55منٹ پرنام ڈالاگیا، اس رات ایک بجکر55منٹ پر جب نہ کوئی حکومت تھی نہ ہی کابینہ۔

اہم ترین

مزید خبریں