اشتہار

انگلینڈ کا نیا کپتان کون؟ نام سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

جوروٹ کے مسستعفی ہونے کے بعد سابق کپتانوں نے انگلش کی ٹیم قیادت بین اسٹوکس کے سپرد کرنے کی تجویز دے دی۔

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان اور ناصر حسین نے آل راؤنڈر کی حمایت کرتے ہوئے جو روٹ کے عہدہ چھوڑنے کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے بین اسٹوکس کا نام دے دیا ہے۔

مائیکل وان اور ناصر حسین کا کہنا ہے کہ باؤلر اسٹورٹ براڈ جوروٹ کی جگہ کپتان کے لیے دوسرے فیورٹ ہیں۔
وان نے کہا کہ بین اسٹوکس جوروٹ کے نائب تھے یہ قیادت کے لیے بہترین انتخاب ہو گا لیکن انھیں "سینئر کور” کی حمایت کی ضرورت ہوگی ان کے سوا مجھے کوئی اور نظر نہیں آتا جو اس پوزیشن پر فائز ہو اور اپنی جگہ کی ضمانت دے سکے۔

ناکامیوں پر جوروٹ نے کپتانی چھوڑ دی

- Advertisement -

چند روز قبل انگینڈ کرکٹ ٹیم کےکپتان جوروٹ نےٹیسٹ ٹیم کی قیادت چھوڑ دی تھی۔ ویسٹ انڈیز سے تین میچز کی ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر سے ناکامی کپتانی چھوڑنےکی وجہ بنی۔ روٹ کو دوہزارسترہ میں ایلسٹر کک کا جانشین مقرر کیا گیا تھا۔

انگلینڈ اپنے آخری 9 میچز میں کوئی ٹیسٹ نہیں جیت سکا۔ روٹ کا کہنا ہےکہ یہ ان کےکیرئیر کا مشکل ترین فیصلہ تھا لیکن کپتانی کو خیرباد کہنے کا یہ بالکل صحیح وقت ہے۔

روٹ کی کپتانی میں انگلینڈ نےسب سے زیادہ ٹیسٹ میچز جیتے ہیں۔۔ روٹ کی جگہ بین اسٹوکس قیادت ملنے کے مضبوط امیدوار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں