اشتہار

ڈی آئی خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حساس اداروں اور آرمی نے ڈیرہ اسماعیل خان کےعلاقے کولاچی میں پندرہ اور سولہ اپریل کی درمیانی شب کو دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر مشترکہ آپریشن کیا، آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کےدو انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔

مارے گئے دہشتگردوں کی شناخت خلیل اور احسان عرف دیوا کےنام سےہوئی، ہلاک ہونیوالے دونوں دہشتگرد مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشتگرد گیارہ اپریل کو پولیس کے پانچ جوانوں کی شہادت میں بھی ملوث تھے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق مارے گئے دہشتگرد آئی ای ڈیزحملوں سمیت پولیوٹیم پرحملے،بھتہ خوری میں مطلوب تھے۔

رپورٹ کے مطابق خلیل خود کش جیکٹس اور دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانے کا ماہر تھا، دہشتگردوں کےزیر استعمال دو مشین گنز،4گرینیڈ بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں