جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

دیو ہیکل مگرمچھ کا رہائشی محلے میں مٹر گشت، مکین خوفزدہ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکہ میں ایک دیو ہیکل مگر مچھ نے خشکی پر آکر لوگوں کو خوفزدہ کردیا، موصوف صبح سویرے تالاب سے نکل کر ٹہلتے ہوئے رہائشی علاقے میں چلے آئے۔

فلوریڈا میں ایک دس فٹ کا مگرمچھ مٹر گشت کرتے ہوئے وینس کے رہائشی محلے میں صبح سویرے آزادی سے گھومتا رہا جس کو دیکھ کر شہری بھی خوفزدہ ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دس فٹ لمبا یہ دیو ہیکل مگر مچھ ایسٹر کے موقع پر بہت اطمینان اور سکون کے ساتھ فاتحانہ انداز میں گھاس پر ٹہل رہا تھا۔

- Advertisement -

سرسوٹا کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے اکاؤنٹ سے فیس بک پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں اس رینگنے والے جانور کو دکھایا گیا ہے، جسے دیکھ کر وہاں موجود ایک لڑکی خوف اور خوشگوار حیرت کے ساتھ چیخ پڑتی ہے۔

سن شائن اسٹیٹ کے گنجان آباد علاقوں میں مگرمچھوں کا اتفاقیہ طور پر آزادانہ گھومنا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ اس سے کسی کی جانی نقصان کا بھی احتمال ہے۔

رپورٹ کے مطابق مگرمچھ کو وہاں سے ہٹانے کیلئے ریسکیو اہلکاروں کو طلب کیا گیا دوسری جانب آوارہ مگرمچھ نے بنا کسی کو نقصان پہنچائے سست روی سے سڑک پار کی اور تالاب کی جانب روانہ ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں