اشتہار

پاکستان مخالف سرگرمیوں کیلئے افغان سرزمین کا استعمال، پاکستان کا افغان حکومت سے بڑا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے افغان سر زمین پاکستان مخالف سرگرمیوں کے استعمال پر شدید مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت سے دہشت گردوں کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغان سر زمین پاکستان مخالف سرگرمیوں کے استعمال پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا افغان حکومت دہشت گردوں کوایسی سرگرمیوں سے روکنے کیلئے اقدامات کرے۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے بھی پاک افغان سرحد کی صورتحال پر دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پچھلے کئی دنوں سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، افغان حکومت فوری طور پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے۔

- Advertisement -

دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پاکستان نے افغان حکومت سے بار بار سرحد کو محفوظ بنانے کی درخواست کی، دہشت گرد پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغان سرزمین کا استعمال کر رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا تھا کہ بدقسمتی سے کالعدم جماعتوں خصوصاً تحریک طالبان پاکستان نے پاکستانی فورسز پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، حملوں کے نتیجے میں کئی پاکستانی فورسز کے جوان شہید ہو چکے ہیں۔ 14 اپریل کو 7 پاکستانی فورسز کے جوان شہید ہوئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی دونوں برادرانہ ممالک کے امن اور ترقی کے لیے ہے، پاکستان افغانستان کی خود مختاری کی عزت کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں