جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

اظہر الدین نے ویرات کوہلی کو کیا مشورہ دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین نے ویرات کوہلی کو آرام کرنے مشورہ دے دیا۔

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کی فارم بحال نہ ہوسکی، انڈین پریمیئر لیگ میں وہ رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کررہے ہیں لیکن ابھی تک وہ کوئی لمبی اننگز نہیں کھیل سکے ہیں۔

ویرات کوہلی لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف میچ میں بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تھے تاہم بنگلور نے فاف ڈوپلیسی کی 96 رنز کی اننگز کی بدولت میچ جیت لیا اور ان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی۔

سابق کپتان محمد اظہر الدین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’ویرات کوہلی کو کچھ میچز کے لیے وقفہ لینے کی ضرورت ہے، وہ بریک لینے کے بعد لمبی اننگز کھیل سکیں گے۔

اس سے قبل سابق کوچ روی شاستری نے کہا تھا کہ اگر کسی کو وقفے کی ضرورت ہے تو وہ ویرات کوہلی ہے اگر انہیں آرام نہیں دیا گیا تو ان کا بھیجا فرائی ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہے مہینہ، دو مہینہ یا انگلینڈ کے دورے کے بعد ویرات کوہلی کو آرام دینے کی ضرورت ہے کیونکہ اس کی ابھی چھ سے سات سال کی کرکٹ باقی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے 33 سالہ کوہلی کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹا کر روہت شرما کو قیادت سونپی گئی ہے، وہ تینوں فارمیٹ میں اپنے آخری 100 میچز میں سنچری اسکور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں