اشتہار

’عمران خان نے اداروں سے ایسا رویہ رکھا کہ ان کو ہم بہتر لگنے لگے‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی وزیر رانا تنویر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اداروں سے ایسا رویہ رکھا کہ ان کو ہم بہتر لگنے لگے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور چیئرمین پی اے سی رانا تنویر نے کہا کہ عمران خان کی مہربانی سے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات بہترہوئے، انہوں نے اداروں سے ایسا رویہ رکھا کہ ان کو ہم بہترلگنے لگے۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس پر ان کے دل میں چور ہےاوریہ جانتے ہیں کہ بچ نہیں سکتے، عمران خان کا رویہ ایسا تھا، کسی کو ساتھ نہیں رکھ سکتا، سب ناراض ہوئے۔

- Advertisement -

رانا تنویر نے کہا کہ ہمارے معاملات ڈان لیکس اور مشرف کیس سے خراب ہوئے، میاں صاحب نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا، چلیں اچھا تجربہ ہوگیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کبھی اداروں سے ٹکراؤ کی بات نہیں کی اور نہ کرنا چاہتے ہیں، شہبازشریف کا جوطریقہ کاراور مزاج ہے اس سے تعلقات خراب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب کہتے تھے عمران خان اپنے بوجھ تلے دب جائے گا ایسا ہی ہوا، پیپلزپارٹی سمجھتی ہے پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو اور ہم سندھ میں کریں۔

رانا تنویر نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کا معاملہ عدالت میں ہے گیلانی صاحب فیصلہ عدالت سے آئے گا۔

انہوں نے یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر پر طنز کیا کہ پہلے بھی گیلانی صاحب کو ووٹ دیا جب دھاندلی کرکے اپوزیشن لیڈر بنے۔

رانا تنویر نے کہا کہ 2 سال سے چوہدری نثار سے ملاقات نہیں ہوئی، اب واپسی مشکل ہے، لیکن وہ ہاتھ بڑھائیں ہم میاں صاحب کو منالیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں