اشتہار

حکومت کا سود کیخلاف وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں رائج سودی نظام کے خلاف میں وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کا وفاقی حکومت نے خیر مقدم کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے ملک میں رائج سودی نظام کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور اس حوالے سے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے۔

 

- Advertisement -

مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہم ربا کیس میں وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ حکومت اور اسٹیٹ بینک اس اہم فیصلے کا بغور مطالعہ کریں گے اور مطالعےکےبعد پیش رفت، اقدامات اور ٹائم فریم پرعدالت سے رہنمائی لی جائےگی۔
واضح رہے کہ وفاقی شرعی عدالت نے ملک میں رائج سودی نظام خلاف شرع قرار دے دیا اور حکومت کو تمام مالیاتی قوانین ، آرڈیننس اور رولز میں ترامیم کی ہدایت کردی ہے۔

شریعت کورٹ کےچیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے اپنا متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے ملک میں رائج سودی نظام خلاف شرع قرار دے دیا۔

عدالت نے حکومت کو معاشی نظام شریعت سے ہم آہنگ کرنے کے لیے قوانین میں فوری ترامیم کی ہدایت کرتے ہوئے بینکوں یا مالیاتی اداروں کی جانب سے ہر قسم کا سود لینا غیر شرعی قرار دیا اور کہا کہ قرض پر رقم لینا اور معاہدے میں تبدیلی بھی ربا میں شامل ہے، سی پیک میں اسلامی قوانین کے مطابق معاہدے کرناچاہییں۔

مزید پڑھیں: ملک میں رائج سودی نظام خلاف شرع قرار، بڑا فیصلہ آگیا

عدالت نے فیصلے میں مزید کہا کہ چین ، ورلڈ بینک سمت تمام بینکوں سے شرعی قوانین کے مطابق معاہدے کیے جائیں اور ایسے تما م قوانین جن میں لفظ انٹرسٹ آتا ہے تبدیل کیے جائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں