تازہ ترین

سرباز نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرلی

پاکستانی کوہ پیما سرباز علی خان دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کن چن جونگا سر کر کے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔

سرباز خان 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے 10 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں، ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سرباز خان گزشتہ روز کن چن جونگا کے کیمپ فور پر پہنچے تھے۔

سرباز اس سے قبل نانگا پربت، کے ٹو، لوٹسے، بروڈ پیک، مناسلو، اناپورنا، ایوریسٹ، گیشر برم اور داولاگیری سر کر چکے ہیں۔

کوہ پیما شہروز نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی پر قومی پرچم لہرا دیا

کوہ پیما شہروز کاشف دنیا کی تیسری بلدن ترین چوٹی سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے، انہوں نے نیپال کی 8 ہزار 5 سو 86 میٹر اونچی چوٹی "کنگچنجنگا” سر کرلی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل شہروز کاشف نے کیریئر کی 8 ہزار سے زائد اونچائی کی پانچویں چوٹی سر کی تھی۔

گزشتہ برس شہروز کاشف 19 سال کی عمر میں دنیا کی دوسری بلند اور مشکل ترین چوٹی کے ٹو (8611 میٹر) پر پہنچ کر اس چوٹی کو سر کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر کوہ پیما بن گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -