اشتہار

معجزہ، نیشنل ہائی وے پر چلتی گاڑی سے چند ماہ کی بچی گر گئی، خراش تک نہ آئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نیشنل ہائی وے جوگی موڑ کے قریب بڑا معجزہ رونما ہوا، ایک تیز رفتار کوسٹر سے گرنے والی بچی کو خراش تک نہ آئی۔

کہتے ہیں جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، کراچی نیشنل ہائی وے پر اس کے مصداق ایک حادثہ رونما ہوا، جوگی موڑ کے قریب تیز رفتار کوسٹر میں بیٹھی والدہ کو نیند آ گئی تو ان کی گود سے بچی کھڑکی سے سڑک پر گر گئی لیکن بالکل محفوظ رہی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کینجھر جھیل سے پکنک منا کر واپس آنے والی فیملی سے چند ماہ کی بچی نیشنل ہائی وے پر گئی جسے معجزانہ طور پر خراش تک نہ آئی، بچی کو سڑک پر گزرتے ایک پولیس اہل کار نے ریسکیو کیا۔

- Advertisement -

پولیس اہل کار کو سڑک پر بچی پڑی ہوئی نظر آئی تو انھوں نے فوری طور پر اسے اٹھا کر قریبی اسپتال پہنچا دیا۔

دوسری طرف کوسٹر میں بیٹھی والدہ کو بچی کے غائب ہونے کا احساس تب ہوا جب وہ قائد آباد کے قریب پہنچ چکی تھیں، انھوں نے دیکھا کہ بچی ان کی گود میں موجود نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق بچی کی فیملی شدید بد حواسی کے عالم میں واپس ان ہی راستوں پر پوچھتے ہوئے آئی تو انھیں معلوم ہوا کہ بچی کو سڑک سے اٹھا کر اسپتال لے جایا گیا تھا۔

بچے کے اغوا کی ویڈیو، والدین کو احتیاط کا مشورہ، پولیس نے بچہ بازیاب کرا لیا

بعد ازاں، شاہ لطیف پولیس نے بچی کو والدین کے حوالے کر دیا، ہائی وے پرگرنے کے بعد بھی بچی کو خراش تک نہ آئی تھی، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ والدین سفر کے دوران احتیاط کریں اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنایا کریں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں