اشتہار

جیکولین فرناننڈس کی ایوارڈ‌ تقریب میں‌ شرکت عدالتی فیصلے سے مشروط

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اداکارہ جیکولین فرناننڈس نے عدالت سے بیرون ملک سفر کی اجازت طلب کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم سکیش چندرشیکھر کے ساتھ منی لانڈرنگ کیس میں مبینہ طور پر ملوث اداکارہ جیکولین فرناننڈس نے دہلی کی ایک عدالت میں ابوظبی میں آئیفا ایوارڈس میں حصہ لینے کے لیے 15 دنوں کے لیے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔

حال ہی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سکیش چندرشیکھر کے خلاف رنگداری معاملے میں جیکلین کی 7.27 کروڑ روپے کی ملکیت قرق کی ہے اب اداکارہ نے بیرون ملک جانے کے لیے عدالت میں عرضی داخل کی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ملزم سکیش چندرشیکھر سے متعلق معاملے میں ان کے خلاف لک آؤٹ سرکلر جاری کیا گیا تھا اس وجہ سے انہیں گزشتہ سال دسمبر میں بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

جیکولین فرنینڈز اور نورا فتیحی کے لیے ایک اور بری خبر

رپورٹ کے مطابق جیکولین نے ابو ظبی میں آئیفا ایوارڈز کے لیے دہلی کی ایک عدالت میں عرضی دے کر 15 دنوں کے لیے بیرون ملک سفر کی اجازت مانگی ہے۔ اتنا ہی نہیں کچھ فلموں کی شوٹنگ کے لیے بھی انہوں نے ابوظبی، فرانس اور نیپال کا سفر کرنے کی خواہش عدالت کے سامنے رکھی ہے۔

واضح رہے کہ جب سے جیکولین اور سکیش چندرشیکھر کے درمیان روابط کی خبریں سامنے آئی ہیں تب سے ای ڈی نے اداکارہ کے خلاف سختی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سکیش چندرشیکھر کے خلاف رنگداری معاملے میں جیکلین کی 7.27 کروڑ روپے کی ملکیت قرق کی ہے۔

ای ڈی نے واضح کیا ہے کہ اداکارہ سکیش معاملے میں ملزم نہیں بلکہ ایک مشتبہ ہیں چونکہ اداکارہ اور ان کے گھر والوں کو سکیش سے مہنگے تحائف ملے ہیں اس لیے جیکولین کو بعد میں پوچھ تاچھ کے لیے بلایا جا سکتا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیش نے جیکولین کو 5.71 کروڑ کے تحائف دیئے تھے جس میں کار، مہنگے سامان، بلی، گھوڑا اور فنڈ شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں