اشتہار

سعودی عرب کے معروف شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ: سعودی عرب کے مشرقی صوبے "الشرقیہ” کے معروف ومصروف تجارتی مرکزی مجمع الظہران (دہران مال) میں آگ بھڑک اٹھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آگ دہران مال کے گیٹ نمبر دس، گیارہ اور بارہ کے نزدیک لگی، واقعے کی اطلاع ملنے پر محکمہ شہری دفاع کی ٹیم نے فوری طور پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر متعدد افراد نے واقعے کے مناظر کے وڈیو کلپس پوسٹ کیے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جائے حادثہ سے دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

شہری دفاع کے مقامی عہدے دار کا کہنا ہے آگ مال کی چھت میں لگے انسولیٹرز میں لگی، ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں