اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کارکنان سے فوری سیالکوٹ پہنچنے کی اپیل کردی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کارکنان سے فوری سیالکوٹ پہنچنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کارکنان جہاں بھی ہیں بڑی تعداد میں سیالکوٹ پہنچیں۔
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ہمیں جلسہ کرنےکےپر امن وقانونی حق سےنہیں روکا جاسکتا۔
زلفی بخاری نے ہر صورت جلسہ گاہ میں پہنچنے کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو تنبیہ کی عوامی ردعمل کو قابو کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی جانب سےزورزبردستی حالات خرابی کاباعث بن سکتی ہے۔
یاد رہے آج صبح پولیس نے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کی جلسے کی تیاری میں مصروف کارکنوں پر دھاوا بول دیا اور اسٹیج سے کرسیاں سمیت دیگرسامان اٹھا کر پھینک دیا۔
تحریک انصاف کے کارکنوں سے پنڈال خالی کرانے کیلئے پولیس کی آنسو گیس اورلاٹھی چارج کیا، جس کے باعث کئی کارکن زخمی ہوگئے۔
پولیس نےکرین کی مدد سےاسٹیج ہٹانے کی کوشش کی تو کارکنان سامنےآگئے اور مزاحمت پر عثمان ڈارسمیت متعدد کارکنان کو گرفتار کرکے ساتھ لے گئے۔