اشتہار

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی، پی سی بی کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے لیے اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے لیے تین وینیوز تیار کرنے کا خواہشمند ہے، جن کی تیاری کیلئے پی سی بی نے انفرا سٹرکچر کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کے لیے انفراسٹرکچر پر کام کرے گی، اور بہتری کے لیے اپنی تجاویز دے گی۔

- Advertisement -

انفراسٹرکچر کمیٹی میں گورننگ بورڈ کے دو ممبران کو بھی شامل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بھارت کی آنکھوں میں کھٹکنے لگی

خیال رہے کہ پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میزبانی کرنی ہے، ٹورنامنٹ کا انعقاد فروری 2025 میں ہوگا، جس میں 8 ٹیموں کے مابین کُل 15 میچز تین مقامات پر کھیلے جائیں گے۔

اس سے قبل پاکستان نے 1996 میں آخری بار کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں