اشتہار

آنے والے دنوں‌میں‌ملک میں مہنگائی خوفناک حد تک بڑھنے کا انتباہ

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ترجمان وزارت خزانہ نے آنے والے دنوں میں ملک میں مہنگائی کے خوفناک حد تک بڑھنے کا انتباہ دیتے ہوئے پٹرول، بجلی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کی پیشگوئی کردی ہے۔

سابق ترجمان وزارت خزانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے سماجی رابطوں کو ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہنگائی کی ستائی قوم کو مہنگائی میں مزید اضافے کی خبر دیتے ہوئے بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کی پیشگوئی کردی ہے۔

مزمل اسلم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پیر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ دیکھا جائے گا اور پٹرول فی لیٹر 46 اور ڈیزل 84 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا جائے گا۔

- Advertisement -

سابق ترجمان وزارت خزانہ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمت پہلے ہی 40 فیصد بڑھا دی ہے جب کہ بجلی کی قیمت میں بھی مزید 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا جائیگا۔

 

پی ٹی آئی رہنما مزمل اسلم نے کہا کہ واضح رہے کہ توانائی کا عالمی بحران پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے، مسلم لیگ ن کی تجربہ کار ٹیم بے نقاب ہوگئی ہے اور ان کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اوگرا نے ہفتے کے روز پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی ہے جبکہ اسی روز سی این جی فی کلو 300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے بعد سی این جی ڈیلرز نے قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: سی این جی فی کلو 300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سی این جی ڈیلر عبدالسمیع خان نے کہا کہ فی کلو سی این جی 230 سے بڑھ کر 300 روپے کردی گئی ہے اس سیکٹر میں اربوں کی سرمایہ کاری برباد ہورہی ہے، یہ ایک سستا ایندھن تھا اب اتنی مہنگی سی این جی کون خریدے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں