تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عمران خان کے دو موبائل فون چوری ہوگئے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دو موبائل فون چوری ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ  پرسوں سیالکوٹ میں  ایک طرف جان بوجھ کر عمران خان کو کوئی سیکیورٹی نہیں دی گئی اور دوسری طرف ان کے دو موبائل فون چوری کرلیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بالکل بوکھلا گئے ہیں، عمران خان نے جو ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے وہ ان فونوں سے نہیں ملے گا انہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ عمران خان کے جلسہ گاہ سے جانے کے بعد ائیرپورٹ سے فون چوری کروائے گئے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری جان لینے کی سازش ہورہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ نوجوانو میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کرائی ہے اور محفوظ جگہ پر رکھ دی ہے، مجھ کچھ ہوا تو ویڈیو ساری قوم کے سامنے آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’ملک کے اندر اور باہر میری جان لینے کی سازش ہورہی ہے‘

ویڈیو میں ان سب کے نام لیے ہیں جو سازش میں ملوث ہیں، مجھے کچھ ہوا تو چاہتا ہوں سب کو پتہ چلے کون کون اس سازش میں ملوث تھا، کون کون اس سازش میں ملوث ہے ویڈیو میں سب کے نام لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں یہ بھی بتایا ہے کہ کس طرح میری حکومت گرائی گئی اور آگے کیا کرنے جارہے ہیں، پاکستان میں طاقتور ہمیشہ بچ جاتا ہے اس لیے ویڈیو ریکارڈ کرا کر محفوظ رکھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ ہوا تو ویڈیو دیکھنے کے بعد مجھے اور پاکستان کو انصاف دلانا ہے، جن لوگوں کے ویڈیو میں نام لیے ان میں سے ایک ایک کو کٹہرے میں لانا ہے،

Comments

- Advertisement -