جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

‘معیشت کا دھڑن تختہ ہوچکا،حکومت کو سمجھ نہیں آرہی کہ ملک کیسے چلائیں’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ماہر معاشیات اور سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ معیشت کا دھڑن تختہ ہوچکا، حکومت کو سمجھ نہیں آرہی کہ ملک کو چلانا کیسے ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہر معاشیات اور سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن غلط معاشی اعدادوشمار دکھاکر عوام کو گمراہ کرنا چاہتی ہے، ملکی معیشت کا دھڑن تختہ ہوچکا ہے، حکومت کو سمجھ نہیں آرہی کہ ملک کیسے چلائیں۔

سابق ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ ہمارے 3سال میں 55 لاکھ نوکریوں کے مواقع پیداہوئے، یہ نمبر لیبر سروے کے مطابق ہیں، برآمدات 24 ارب ڈالر سے بڑھ کر 32 ارب ڈالر پر اور ترسیلات 31 ارب ڈالر پر اس سال پہنچ جائے گی۔

- Advertisement -

ماہر معاشیات نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے خود غلط اعدادوشمار بتاکر غیریقینی کی کیفیت پیدا کی، اس غیر یقینی کی صورتحال کے باعث ڈالر 197 تک پہنچ گیا ہے، اس سال محصولات میں 14سو ارب روپے اضافہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے خزانوں سے غیر ملکی قرضے ادا کیے، معیشت کا حجم 35 ہزار ارب روپے سے بڑھا کر 65ہزار ارب روپے پر پہنچا دیا۔

مزمل اسلم نے بتایا کہ ہم نے 52 ارب ڈالر قرضہ لیا جس میں سے36ارب ڈالرواپس کیا، ہم نے نیٹ 16 ارب ڈالر کا قرضہ لیا، تحریک انصاف کے دور میں ترسیلات زر ریکارڈ سطح پر آئیں ، ترسیلات زر ،برآمدات سے 23ارب ڈالر ایک سال میں حاصل کئے۔

سابق ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل ڈالر کے غلط اعدادو شمار پریس کانفرنس کے ذریعے بتاتے ہیں ، کرنٹ اکاونٹ خسارے کے غلط اعدادو شمار بتائے گئے ، عدم اعتماد سے قبل بائیس ارب ڈالر ملکی خزانے میں چھوڑ کر گئے تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ فیصلہ سازی نہیں کرپا رہے، روزانہ کی بنیاد پر سوا ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں