جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

منی لانڈرنگ کیس : وزیراعظم شہباز شریف کل اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں کل اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوں گے، عدالت نے وزیراعظم کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے میں منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کل اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ چار پیشیوں پر عدالت نہیں آئے ، ان کی جانب سے حاضری معافی کی درخواستیں دائرکی جاتی رہیں۔

- Advertisement -

ذرائع نے کہا کہ عدالت نے متعدد بار شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت ملزمان کو طلب کر چکی ہے ، شہباز شریف کی عدم پیشی،متفرق درخواستوں پرابھی تک فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے ایف آئی اے وزیراعظم شہباز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شریف منی لانڈرنگ کیس کی پیروی سے دستبردار ہوگئی تھی۔

بعد ازاں عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر کی درخواست کے باوجود منی لانڈرنگ کیس کا ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کوآئندہ ہرصورت پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

تحریری فیصلے میں وزیراعظم اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا 14 مئی کو وزیراعظم اور وزیر اعلی ٰحمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں