اشتہار

شرح سود بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1.5 فیصد کا اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد بنیادی شرح سود 13.75 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مرکزی بینک نے آئندہ ڈیڑھ ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے، جس میں شرح سود میں 150 بیسس پوائنٹس (ڈیڑھ فیصد) کا اضافہ کیا گیا ہے۔

پالیسی ریٹ میں 1.5 فیصد اضافہ سے بنیادی شرح سود 13.75 فیصد کی بلند ترین سطح  پہنچ گئی ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، اس سے قبل شرح سود 17 جولائی 2019 میں 13.25 فیصد تھا۔

اعلامیہ کے مطابق ملک میں رواں مالی سال کے 10 ماہ میں مہنگائی کی شرح 13.4 فیصد ہے، جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13.779 بلین ڈالر کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی کرنسی کا کاروبار : اسٹیٹ بینک نے بڑی پابندی لگادی

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بیرونی اور اندرونی عوامل کے پیش نظر مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، مہنگائی کی توقعات اور بیرونی خدشات کم کرنے کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں