اشتہار

ریڈ زون سے باہر نکلنے کے راستے بھی بند، اراکین اسمبلی محصور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد انتظامیہ نے ریڈ زون سے باہر نکلنے کے بھی سارے راستے بند کردیے ہیں جس کے باعث اراکین قومی اسمبلی اور میڈیا بھی ریڈ زون میں محصور ہوگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے ریڈ زون سے باہر نکلنے کے بھی سارے راستے بند کردیے ہیں جس کے باعث اراکین قومی اسمبلی اور میڈیا بھی ریڈ زون میں محصور ہوگیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے ریڈ زون میں داخلے اور نکلنے کے واحد راستے مارگلہ روڈ کو بھی کنٹینرز لگا کر سیل کیا گیا ہے اور اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے انوکھا جواب دیا ہے کہ مہمان آتا اپنی مرضی سے اور جاتا میزبان کی مرضی سے ہے۔

- Advertisement -

دریں اثنا آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے کہا ہے کہ ریڈ زون میں کسی کو آنے کی ہرگز اجازت نہیں اگر کسی نے ریڈ زون کے قریب آنے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔

آئی جی کا کہنا تھا کہ افسران کوہدایات کی گئی ہے کہ قوت کا استعمال نہ کریں، ساتھ ہی مظاہرین سے بھی اپیل ہے کہ وہ پرامن رہیں۔

واضح رہے کہ حقیقی آزادی مارچ کے سلسلے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اعلان کردہ منزل ڈی چوک پر پی ٹی آئی کا پہلا قافلہ پہنچ گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا پہلا قافلہ ڈی چوک پہنچ گیا

پولیس سے جھڑپوں، آنسوگیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج اور تمام رکاوٹیں عبور کر کے پی ٹی آئی کے کارکنان ڈی چوک پہنچے ہیں۔ تحریک انصاف کی خواتین کارکنان کی بڑی تعداد بھی ڈی چوک پر عمران خان کے استقبال کے لیے موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں