اشتہار

‘ تھوڑا تھوڑا کرکے بڑھاتے یک دم سے 30 روپے قیمت بڑھا دی ‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں اضافے پر کہا ہے کہ تھوڑا تھوڑا کرکے بڑھاتے یک دم سے 30 روپے قیمت بڑھا دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر تک ہوشربا اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے وہئے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا اگر بڑھانا ہی تھا تو تھوڑا تھوڑا کرکے بڑھاتے یکدم 30 روپے قیمت بڑھا دی۔

شوکت ترین نے مزید کہا کہ ہم نے جوعوام کو ریلیف دیا تھا وہ موجودہ حکومت چھین رہی ہے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے کا اضافہ بہت بڑا ہے، بجٹ سمیت دیگر چیزوں کی قیمتیں بھی انہیں بڑھانا پڑیں گی

- Advertisement -

سابق وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کہتا ہے جب تک بجٹ نہیں بنائیں گے، قیمتیں نہیں بڑھائیں گے وہ پیسے نہیں دینگے،، یہ لوگ نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے رہے، کچھ نہ کچھ تو کرنا تھا۔

واضح رہے کہ شہباز حکومت نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے لیٹر اضافہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمائیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے اضافہ کر رہے ہیں، مٹی کے تیل کی قیمت پر بھی اضافہ کر رہے ہیں، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں